• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

وہ سبزیاں جو درحقیقت پھل ہیں

شائع June 25, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ آپ کے سامنے رکھی کونسی چیز سبزی ہے اور کونسی پھل؟

اگر آپ کا خیال ہے کہ سب کچھ درست درست بتا سکتے ہیں، تو اپنا خیال بدل لیں۔

درحقیقت غذائی دنیا میں ایسے متعدد پودے موجود ہیں جنہیں لوگ سبزی تصور کرتے ہیں، مگر درحقیقت وہ پھل ہیں، کم از کم یہاں ماہرین نباتات کی رائے کو مانا جائے تو بہتر ہے۔

ڈکشنری مریم ریبسٹر کی وضاحت کے مطابق ' ہر پودے کے پھول سے پیدا ہونے والا نرم گودا جو اسی پودے کا بیج رکھتا ہو، اس پودے کو پھل کہا جاتا ہے'۔

تو ایسی سبزیاں جو اس تعریف کے مطابق تیکنیکی طور پر پھلوں کے زمرے میں بھی آسکتی ہیں، درج ذیل ہیں۔

ٹماٹر

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اگرچہ تیکنیکی طور پر ٹماٹر ایک پھل ہے مگر بیشتر افراد پھر بھی اسے سبزی قرار دیتے ہیں اور 1893 میں ایک مقدمے کے دوران امریکی سپریم کورٹ نے بھی اسے سبزی ہی قرار دیا تھا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ نباتاتی لحاظ سے ٹماٹر پھل ہے، مگر عام لوگوں کی زبان میں اسے سبزی سمجھا جاتا ہے تو اسے سبزی قرار دیا جاتا ہے، کیونکہ اسے پھلوں کی طرح میٹھے کے طور پر نہیں کھا سکتے بلکہ یہ اکثر سبزیوں کو پکانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

مرچیں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ہر طرح کی مرچیں، شملہ مرچوں سے لے کر سبز مرچ تک، تیکنیکی لحاظ سے سبزی نہیں بلکہ ایک پھل کی تعریف پر پوری اترتی ہیں۔

میٹھا کدو

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

اگر آپ میٹھے کدو کو سبزی سمجھ کر کھانے کے عادی ہیں تو جان لیں یہ اور اس کی دیگر اقسام بھی تیکنیکی لحاظ سے پھلوں کی دنیا سے تعلق رکھتی ہیں۔

کھیرے

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

کدو کی طرح کھیرے بھی پھلوں کے خاندان کے غیر متوقع رکن ہیں۔

بینگن

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

درحقیقت بینگن صرف پھل ہی نہیں، تیکنیکی وضاحت کے لحاظ سے اس کا تعلق بیریز سے ہے۔

بھنڈی

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

فائبر، پوٹاشیم اور وٹامن سی سے بھرپور بھنڈی تیکنیکی لحاظ سے صحت کے لیے انتہائی مفید پھل ہے۔

زیتون

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ویسے تو آپ نے کبھی سوچا نہیں ہوگا کہ زیتون درحقیقت ایک پھل ہے، مگر وہ ہے، بلکہ یہ آڑو، آم اور کھجور جیسے گٹھلی والے پھلوں کے خاندان کا حصہ ہے۔

مکئی

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

مکئی کو زراعت میں سبزی سمجھا جاتا ہے، مگر سائنسی لحاظ سے یہ بھی پھلوں کا حصہ ہے بلکہ ڈرائی فروٹ کا۔

گھیا توری

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

گھیا توری بھی کدو کے خاندان کی رکن ہے، یعنی کھیرے اور کدو کی طرح اسے بھی بیری کی ایک قسم تصور کیا جاسکتا ہے۔

چنے

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

چنے، بیج اور مٹر بھی تیکنیکی لحاظ سے پھلوں کی کیٹیگری کا حصہ ہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Sharmo sharam Jun 25, 2018 10:20am
Sabzi mean greenery - all those fruits, tubers, corms, leaves, berries used as salad, in cooking and are not sweet are generally called vegetables in people language
KHAN Jun 25, 2018 06:01pm
سب تو پھل ہیں، سبزیاں کونسی ہیں؟

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024