• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

شریف برادران نے پاکستان کو اشتہارات میں ترقی دی، عمران

شائع June 24, 2018

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف برادران نے عوام کے پیسے سے 40 ارب روپے اشتہارات پر خرچ کیے ہیں۔

عمران خان نے میانوالی میں پی ٹی آئی کے پہلے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور ان کی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک کو بس اشتہارات میں ہی ترقی دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں پاکستان پر13 ہزارارب کا قرضہ تھا جبکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے اختتام پر پاکستان کا قرضہ 27 ہزار ارب روپے ہوگیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 5 سالوں میں پاکستان کو 36 ہزار ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے 2013 میں کیے گئے وعدوں کو یاد دلاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی جماعت کے 5 سال دورِ حکومت گزرنے کے باوجود ملک سے نہ لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی اور نہ ملک کو ترقی ملی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جہاں جاتے ہیں وہاں موٹروے بنانے کا وعدہ کر آتے ہیں اور ان کے بھائی شہباز شریف جہاں جاتے ہیں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ کرتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ شریف برادران اور آصف علی زداری نے اپنے خاندان میں ٹکٹ تقسیم کئے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال معتبرانداز میں صرف جھوٹ بولتے ہیں۔

عمران خان نے اپنے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنہیں ٹکٹ نہیں ملا ان سے معذرت چاہتا ہوں، تحریک انصاف نے میرٹ پر ٹکٹ تقسیم کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جب میرے ساتھ کوئی نہیں کھڑا تھا تب میانوالی والے کھڑے تھے اور 2002میں مجھے پہلی سیٹ میانوالی سے ملی تھی، میں میانوالی کے لوگوں کو کبھی نہیں بھولوں گا اور اس ہی لیے میں الیکشن 2018 کی مہم کا آغاز میانوالی سے کررہا ہوں‘۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اب تک کسی نے بھی پانی کی مسئلے پرکچھ نہیں کیا ہے جبکہ ہم نے خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت اگائے ہیں اور اللہ نے کامیابی دی تو پورے پاکستان کو ہرابھرا کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پولیس کو غیر سیاسی بنادیا ہے اور دعویٰ کیا کہ 4 ہفتوں میں اس ملک کامستقبل بدلنے لگا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024