• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

مسلم لیگ ن نے چوہدری نثار کے خلاف امیدوار میدان میں اتار دئیے

شائع June 24, 2018
—فوٹو:جاوید حسین
—فوٹو:جاوید حسین

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف نے ناراض رہنما اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے مقابلے میں راولپنڈی سے دو قومی اور صوبائی حلقوں کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے راجا قمر الاسلام قومی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-59 اور ممتاز خان این اے-63 سے امید وار ہوں گے۔

پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے مسلم لیگ ن نے راجا قمرالاسلام کو پی پی-10، فیصل قیوم ملک کو پی پی -12، چوہدری سرفراز افضل کو پی پی-13 اور ذیشان صدیق بٹ کو پی پی-19 راولپنڈی کے لیے ٹکٹ جاری کردیے۔

ڈٓان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے این اے-63 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ممتاز خان کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹ ملنے پر قیادت کا شکر گزار ہوں اور پارٹی کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

انھوں نے کہا کہ این اے 63 کے عوام کسی آزاد امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے بلکہ صرف شیر کو ہی ووٹ دیں گے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری نثار نے اختلافات کے باعث آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا تاہم گزشتہ روز پارٹی کی جانب سے ٹکٹوں کی تفصیلات جاری کی گئیں تھیں جہاں چوہدری نثار کے حلقوں کے لیے کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ مسلم لیگ ن نے چوہدری نثار کے خلاف امیدوار میدان میں نہ لانے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم آج شہباز شریف کے دستخط سے جاری ٹکٹ کے بعد تمام خبریں دم توڑ گئیں۔

چوہدری نثار نے راولپنڈی کے دو قومی اور دو صوبائی اسمبلیوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے جہاں سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما غلام سرور خان بھی ان کے مقابلے میں ہوں گے جنھوں نے گزشتہ انتخابات میں ایک حلقے میں انھیں شکست دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024