• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

امریکی گلوکار سے محبت کرنے پر پریانکا کی والدہ بول پڑیں

شائع June 24, 2018
—فائل فوٹو: بولی وڈ لائف
—فائل فوٹو: بولی وڈ لائف

بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنی نئی محبت کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ وہ امریکی گلوکار نکی جونس سے محبت کرنے کے بعد جلد سے جلد شادی کرنے کا پروگرام بنا رہی ہیں۔

ایک روز قبل ہی پریانکا چوپڑا کے امریکی گلوکار دوست 25 سالہ نک جونس کو پہلی بار بھارت میں دیکھا گیا۔

اطلاعات تھیں کہ نک جونس اپنی دوست پریانکا چوپڑا کی دعوت پر 10 گھنٹے کی مسافت کرکے بھارت پہنچے تھے، جہاں اداکارہ انہیں اپنے اہل خانہ سے ملوایا۔

23 جون کو بھارتی و امریکی میڈیا میں پریانکا چوپڑاور نک جونس کی ممبئی میں کھینچی گئی تصاویر اور ویڈیوز بھی شائع ہوئیں، جن میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔

—فوٹو: پی سی انسٹاگرام
—فوٹو: پی سی انسٹاگرام

خبریں تھیں کہ پریانکا چوپڑا نے نک جونس کو اپنی والدہ مدھو چوپڑا اور بھائی سدھارتھ چوپڑا سے ملوایا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی گلوکار پریانکا چوپڑا سے ملنے بھارت پہنچ گیا

اب اس ملاقات کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جن کے مطابق پریانکا چوپڑا کی والدہ نے بیٹی کے امریکی گلوکار سے تعلقات کے حوالے سے کسی بھی فیصلے کرنے کو قبل از وقت قرار دیا۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’ڈی این اے انڈیا‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس ملاقات کے حوالے سے پریانکا چوپڑا کی والدہ سے بات کی اور ان کے نک جونس سے متعلق خیالات جاننے کی کوشش کی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پریانکا چوپڑا کی والدہ نے اپنی بیٹی کی امریکی گلوکار سے محبت کے حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلے کرنے کو قبل از وقت قرار دیا۔

مدھو چوپڑا کا کہنا تھا کہ وہ نک جونس سے پہلی بار ملی ہیں، تاہم ان کی ایک سے 2 گھنٹے تک رہنے والی ملاقات میں وہ امریکی گلوکار کے حوالے سے زیادہ نہیں جان سکیں۔

پریانکا چوپڑا کی والدہ کے مطابق ان کے خیال میں نک جونس کی شخصیت اور ان کی اپنی بیٹی سے محبت کے حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ کرنا قبل از وقت ہوگا، کیوں کہ ابھی تو شروعات ہوئی ہے۔

priyanka and nick out in Mumbai today. #priyankachopra #nickjonas

A post shared by Priyanka Chopra Fan Page 🌏🌈 (@pcourheartbeat) on

مدھو چوپڑا کے مطابق نک جونس سے ہونے والی ملاقات میں 10 دیگر افراد بھی موجود تھے، اس وجہ سے ملاقات میں زیادہ اہم باتیں کھل کر نہیں ہوسکیں۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار کے درمیان محبت کی چہ مگوئیاں

تاہم متعدد بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھو چوپڑا نے اپنی بیٹی پریانکا چوپڑا کو امریکی گلوکار سے محبت کے معاملات بڑھانے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ 35 سالہ پریانکا چوپڑا اور 25 سالہ نک جونس کے درمیان 2017 سے تعلقات استوار ہوئے، گزشتہ چند ماہ سے انہیں مسلسل ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔

رواں ماہ یکم جون کو پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی ملاقات کی تصاویر سامنے آنے کے بعد رواں ماہ کے پہلے 10 دن میں پریانکا چوپڑا نے نک جونس کے خاندان میں ہونے والی ایک شادی بھی اٹینڈ کی۔

گزشتہ روز یعنی 23 جون کو ہی پہلی بار نک جونس بھارت پہنچے تھے، جہاں انہوں نے پریانکا چوپڑا کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

—فوٹو: پی سی انسٹاگرام
—فوٹو: پی سی انسٹاگرام

تبصرے (2) بند ہیں

Rani Jun 24, 2018 06:10pm
Green Card
Babu Jun 25, 2018 01:14pm
Nick look like a kid in front of Priyanka.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024