گیم آف تھرونز کا رومانوی جوڑا حقیقی زندگی میں ایک ہوگیا
شہرہ آفاق امریکی فنٹیسی ڈرامے ’گیم آف تھرونز‘ میں ایک دوسرے سے محبت کرنے والے جوڑے نے حقیقت میں شادی کرکے اپنی محبت کو لازوال بنادیا۔
گیم آف تھرونز میں جون سنو کا کردار ادا کرنے والے برطانوی اداکار 31 سالہ کٹ ہیرنگٹن نے اسی ڈرامے میں یگرٹے کا کردار ادا کرنے والی 31 سالہ اداکارہ روز لیزلی سے شادی کرکے اسکرین کی محبت کو حقیقت میں بدل دیا۔
امریکی نشریاتی ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق کٹ ہیرنگٹن اور روز لیزلی نے برطانوی ریاست اسکاٹ لینڈ کے شہر ابرڈین کے معروف رائنے چرچ میں مقامی روایات کے مطابق شادی کی۔
NEW: kit harington and rose leslie are married!! pic.twitter.com/iyw9j9jvx8
— Game Of Thrones News (@gameofupdates) June 23, 2018
گیم آف تھرونز کی ٹوئٹر ہینڈل سے بھی جوڑے کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں۔
شادی کی تقریب میں ’گم آف تھرونز‘ کی مکمل کاسٹ سمیت دونوں اداکاروں کے اہل خانہ، قریبی دوستوں اور فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: گیم آف تھرونز کی تھیم پر انوکھی شادی
دنیا بھر میں سیاست، سازشوں اور محبت کے نئے ٹرینڈ متعارف کرانے والے اس ڈرامے کے اداکاروں نے اگرچہ سادگی میں شادی کی، تاہم ان کی شادی میں ’گیم آف تھرونز‘ کی تھیم کی جھلک دکھائی دی۔
congratulations to kit harington and rose leslie!! ❤️ pic.twitter.com/c4map9620o
— Game Of Thrones News (@gameofupdates) June 23, 2018
دونوں اداکاروں نے ڈرامے میں ایک دوسرے کے پریمی کا کردار ادا کیا، تاہم ڈرامے میں ان کے قبائل کے درمیان اختلافات کی وجہ سے انہیں ایک نہیں ہونے دیا گیا۔
NEW: rose leslie on her wedding day pic.twitter.com/CP61wf08iH
— Game Of Thrones News (@gameofupdates) June 23, 2018
دونوں نے ڈرامے میں جہاں ایک دوسرے کے پریمی کا کردار ادا کیا، وہیں دونوں کو جنگجو کے طور پر بھی دکھایا گیا۔
مزید پڑھیں: گیم آف تھرونز‘ لیک کرنے کی دھمکی
sophie and maisie attending kit and rose’s wedding pic.twitter.com/MkVPcgGhqT
— Game Of Thrones News (@gameofupdates) June 23, 2018
ڈرامے میں روز لیزلی چوتھے سیزن میں قتل کی جاتی ہیں، جس وجہ سے کٹ ہیرنگٹن کی محبت کی داستان مکمل نہیں ہوپاتی، لیکن حقیقی زندگی میں انہوں نے اپنی رومانوی داستان مکمل کرلی۔
emilia clarke attending kit and rose’s wedding pic.twitter.com/SgZjspg7Tv
— Game Of Thrones News (@gameofupdates) June 23, 2018
دونوں اداکاروں کے درمیان اگرچہ کئی سال سے محبت کی چہ مگوئیاں ہوتی رہیں، تاہم انہوں نے 2016 کے بعد سب کے سامنے ملاقاتیں کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔
گزشتہ برس میں دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔
