• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’عالمی طاقتیں دھاندلی کرواکے الزام پاک فوج پرتھوپنا چاہتی ہیں‘

شائع June 24, 2018

پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عوام کو بتائیں کہ انتخابات کو سبوتاژ کرنے والی بین الاقوامی طاقتیں کون سی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی قوتیں خود دھاندلی کرواکے الزام فوج کے سرتھوپنا چاہتی ہیں۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت اور چیف جسٹس اس پر فوری نوٹس لیں،پاک فوج کے ساڑھے تین لاکھ جوانوں کو انتخابی ذمہ داریاں دے کر یہ سازشی طاقتیں اس وقت سیاسی جماعتوں میں بھی سرایت کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کی لگائی گئی پابندیوں سے عدلیہ مستثنیٰ قرار

انہوں نے مزید کہا کہ 2008ء میں بھی یہ سازش ہو چکی ہے جب امریکا نے واضح کہا تھا کہ اگر آپ کی پارٹی الیکشن جیتی تو امریکا نتائج تسلیم نہیں کرے گا۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بیرونی طاقتیں پہلے بھی پاکستان کی سیاست میں ملوث رہی ہیں۔   واضح رہے کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے 28 مئی 2018 کو قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان میں انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر وہ اِن کیمرا بریفنگ بھی دے سکتے ہیں۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی کو بتایا تھا کہ انتخابات میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ سامنے آ رہا ہے، اس سلسلے میں ہمیں دیکھنا ہوگا کہ فوج کو بڑے پیمانے پر کس طرح سرحدوں سے لایا جائے۔

یاد رہے کہ 14 جون 2018 کو الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا تھا کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران پولنگ کے اندر اور باہر فوج تعینات کی جائے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Naveed Jun 25, 2018 09:40am
انتخابات دو مراحل میں منعقد کرائے جائیں تو فوج کی تعداد نصف کی جا سکتی ہے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024