• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

امریکی گلوکار پریانکا چوپڑا سے ملنے بھارت پہنچ گیا

شائع June 23, 2018
دونوں کے درمیان 2017 میں تعلقات استوار ہوئے—فوٹو: پی سی انسٹاگرام
دونوں کے درمیان 2017 میں تعلقات استوار ہوئے—فوٹو: پی سی انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما، نیہا دھوپیا اور سونم کپور کی شادی کے بعد اب دپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور پریانکا چوپڑا کی شادیاں خبروں میں ہیں۔

اگرچہ عالیہ بھٹ اور پریانکا چوپڑا کی شادی کی خبریں ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں، تاہم اداکارائیں تیزی سے اپنی ذاتی زندگی کو بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی تو شادی کی تاریخ بھی سامنے آگئی، تاہم اب اطلاعات ہیں کہ اگلے کچھ عرصے میں پگی چوپس یعنی پریانکا چوپڑا بھی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

پریانکا چوپڑا کی محبت کی چہ مگوئیاں تو گزشتہ چند ماہ سے جاری تھیں، تاہم ان میں رواں ماہ کے آغاز سے اس وقت تیزی آئی جب پگی چوپس کو امریکی گلوکار 25 سالہ نک جونس کے ساتھ دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار کے درمیان محبت کی چہ مگوئیاں

امریکی و بھارتی میڈیا میں گزشتہ ایک ماہ سے ان کی محبت کی خبریں شائع ہو رہی تھیں۔

this is craziness😶/ in Mumbai #priyankachopra #nickjonas

A post shared by Priyanka Chopra Fan Page 🌏🌈 (@pcourheartbeat) on

جہاں گزشتہ ماہ پریانکا چوپڑا نے نکس جونس کے خاندان میں ہونے والی ایک شادی میں شرکت کی تھی، اب وہیں امریکی گلوکار اپنی بھارتی محبوبہ سے ملنے ممبئی آ پہنچے ہیں۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق 35 سالہ پریانکا چوپڑا نے اپنے 25 سالہ دوست امریکی گلوکار نک جونس کو اپنی والدہ مدھو چوپڑا اور بھائی سدھارتھ چوپڑا سے بھی ملوایا۔

—فوٹو: پی سی انسٹاگرام
—فوٹو: پی سی انسٹاگرام

امریکی نشریاتی ادارے ’فاکس نیوز‘ نے شوبز ویب سائٹ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جہاں گزشتہ ماہ نک جونس نے پریانکا چوپڑا کو اپنے اہل خانہ سے ملوایا تھا، اب وہیں پگی چوپس نے نک جونس کو اپنے گھر والوں سے ملوایا ہے۔

ساتھ ہی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پہلی بار نک جونس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر بھارتی اداکارہ کی خوشی میں رقص کرنے کی مختصر ویڈیو بھی شیئر کی، تاہم بعد ازاں اس ویڈیو کو ہٹا لیا گیا۔

•Nick IG Story She’s so cute 😫💕 #priyankachopra

A post shared by Priyanka Chopra Fan Page 🌏🌈 (@pcourheartbeat) on

ٹائمز آف انڈیا نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا کے تعلقات اب کھل کر سامنے آگئے، دونوں نے ممبئی میں ایک ساتھ اچھا وقت گزارا۔

دوسری جانب ’پی سی اور ہرٹ‘ نامی انسٹاگرام پیج پر نک جونس کے بھارتی دورے کے دوران لی گئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں، جن میں دونوں کو ممبئی میں ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے محبت کا اعتراف کرلیا

اسی انسٹاگرام پیج پر نک جونس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی پریانکا چوپڑا کے ڈانس کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔

—فوٹو: این ڈی ٹی وی
—فوٹو: این ڈی ٹی وی

نک جونس کے ممبئی آنے اور پریانکا چوپڑا کی والدہ اور بھائی سے ملاقات کے بعد بھارتی و امریکی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر اس بات کی چہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں کہ جوڑا جلد سے جلد شادی کرنے کی کوشش میں ہے۔

تاہم تاحال دونوں کی جانب سے شادی کی کوئی بات نہیں کی گئی، تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ کچھ عرصے میں دونوں کے تعلقات شادی کی سطح تک پہنچ جائیں گے۔

—فوٹو: این ڈی ٹی وی
—فوٹو: این ڈی ٹی وی

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس 2017 میں پہلی بار کانز کے ’میٹ گالا‘ پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے، جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں ہونے لگی تھیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے امریکی ڈرامے ’کوانٹیکو‘ اور ہولی وڈ فلم ’بے واچ‘ میں کام کرنے کے لیے امریکا میں رہائش کے دوران ان دونوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: محبت کے اعتراف کے بعد پریانکا کی خفیہ شادی؟
—فوٹو: پی سی انسٹاگرام
—فوٹو: پی سی انسٹاگرام

تاہم گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ان دونوں کو تواتر کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔

ماضی میں پریانکا چوپڑا متعدد انٹرویوز میں کسی سے محبت کے اعتراف سمیت جلد سے جلد شادی کرنے اور ڈھیر سارے بچے پیدا کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکی ہیں، تاہم اداکارہ نے کبھی بھی کسی شخص کا نام نہیں بتایا۔

اب خیال کیا جا رہا ہے کہ ماضی میں پریانکا چوپڑا جس شخص سے محبت کی باتیں کرتی رہی ہیں وہ ممکنہ طور پر نک جونس ہی ہوں گے۔

—فوٹو: پی سی انسٹاگرام
—فوٹو: پی سی انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024