• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ڈونلڈ ٹرمپ کا یوٹرن! شمالی کوریا پرعائد پابندیوں میں توسیع کردی

شائع June 23, 2018

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا پر پہلے سے عائد پابندیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پابندیوں میں توسیع کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ جوہری ہتھیار کے پھیلائو کے حوالے سے شمالی کوریا کا غیرمعمولی خطرہ اب بھی برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا سے اب کوئی جوہری خطرہ نہیں،امریکی صدر

واضح رہے کہ اس سے قبل وہ یہ کہہ چکے ہیں کہ شمالی کوریا اب امریکا کے لیے جوہری خطرہ نہیں رہا۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے 12 جون کو سنگاپور میں ملاقات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پابندیوں میں کمی یا نرمی کا انحصار جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کی پیش رفت پر ہے۔

شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا تھا کہ ’میرے صدر کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے کے مقابلے میں اب ہر کوئی خود کو زیادہ محفوظ سمجھ سکتا ہے۔‘

مزید پڑھیں: شمالی کوریا و امریکا: اختلافات سے ملاقات تک

انہوں نے کہا تھا کہ ’شمالی کوریا سے اب کوئی جوہری خطرہ نہیں ہے، کم جونگ ان سے ملاقات دلچسپ اور انتہائی مثبت تجربہ رہا، شمالی کوریا کے پاس مستقبل کے لیے بہت صلاحیت ہے۔‘

یاد رہے کہ 2008 میں عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں میں توسیع ایک صدارتی فرمان کے ذریعے کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024