• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بے نظیر پر فلم: بختاور کے اعتراض پر مہوش حیات کی وضاحت

شائع June 23, 2018

اسلامی دنیا اور پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی ممکنہ فلم پر ان کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے اعتراض اٹھائے جانے کے بعد اداکارہ مہوش حیات نے وضاحت کی ہے۔

مہوش حیات نے 2 دن قبل ہی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ جلد ہی بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی ممکنہ فلم کی خبریں میڈیا میں شائع ہونے کے بعد ان کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے اس عمل کی مذمت کی تھی اور ساتھ ہی فلم بنانے والی ٹیم کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا تھا۔

بختاور بھٹو نے ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ ان کی والدہ پر بنائی جانے والی فلم میں ان کے خاندان کی مرضی شامل نہیں ہے، اس لیے وہ فلم کی ٹیم کے خلاف کارروائی کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات ’بینظیر بھٹو‘ بنیں گی

بختاور بھٹو کی جانب سے کارروائی کے عندیے کے بعد مہوش حیات نے انہیں جواب دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ فلم کی ٹیم جلد ہی بے نظیر بھٹو کے خاندان سے رابطہ کرے گی۔

مہوش حیات نے بختاور بھٹو کی ٹوئیٹ کے جواب میں بتایا کہ ان کی والدہ کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور یہ فلم آپ کے خاندان کی اجازت کے بغیر بالکل بھی نہیں بنے گی۔

مہوش حیات نے بختاور بھٹو کو یقین دلایا کہ فلم کی ٹیم جلد ان کے خاندان سے رابطہ کرے گی۔

مہوش حیات نے ایک اور ٹوئیٹ میں بے نظیر بھٹو کی شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنا آئیڈیل بھی قرار دیا۔

مہوش حیات نے یہ بھی لکھا کہ وہ بے نظیر بھٹو کی زندگی کے بارے میں خود بھی تحقیق کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ودیا بالن کو 'بینظیر' بننے کی پیشکش؟

ساتھ ہی مہوش حیات نے ٹوئیٹ میں بختاور بھٹو سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے ملنا چاہتی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی بے نظیر بھٹو کی زندگی پر فلم بنائے جانے کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں، تاہم تاحال بولی وڈ میں بھی ان کی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

اگرچہ ایسی خبریں بھی سامنے آئیں کہ اداکارہ روینہ ٹنڈن اور ودیا بالن کو فلم میں بے نظیر بھٹو کا کردار نبھانے کے لیے پیش کش ہوئیں ہیں، تاہم اس حوالے سے حتمی خبر سامنے نہیں آ سکی۔

تبصرے (1) بند ہیں

SHARMINDA Jun 24, 2018 10:20am
How come Zaradri Family allows anything without their interest.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024