• KHI: Asr 5:02pm Maghrib 6:45pm
  • LHR: Asr 4:32pm Maghrib 6:17pm
  • ISB: Asr 4:37pm Maghrib 6:23pm
  • KHI: Asr 5:02pm Maghrib 6:45pm
  • LHR: Asr 4:32pm Maghrib 6:17pm
  • ISB: Asr 4:37pm Maghrib 6:23pm
Live Election 2018

سراج الحق کے پاس ذاتی گاڑی، بیرون ملک اثاثے بھی نہیں

شائع June 23, 2018

پشاور: امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سینیٹر سراج الحق کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس میں سینیٹر سراج الحق کو 29 لاکھ روپے کے مالک ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کے اثاثوں کے مطابق 3 بینک میں 18 لاکھ روپے سے زائد رقم موجود ہے جبکہ اس کے علاوہ ساڑھے 4 تولے زیور، 12 کینال مشترکہ زمین بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ امیر جماعت اسلامی ضلع دیر میں ایک نجی اسکول میں حصے دار بھی ہیں۔

تاہم حیران کن بات یہ ہے کہ خیبرپختونخوا کے 2 مرتبہ وزیر خزانہ رہنے کے باوجود سینیٹر سراج الحق کے پاس اپنی کوئی ذاتی گاڑی موجود نہیں ہے۔

خبر کی مکمل تفصیل یہاں پڑھیں

رپورٹ: سراج الدین

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025