طاہر القادری کا الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان
لاہور: پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے آئندہ انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت الیکشن 2018 میں حصہ نہیں لے گی۔
صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد جرائم پیشہ افراد پارلیمنٹ میں بیٹھے نظر آئیں گے۔
پی اے ٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین سے ’آئین کی روح‘ نکال لی گئی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری نے واضح کیا کہ ان کی جماعت دھاندلی زدہ نظام کا حصہ تھی اور نہ ہی اس کا حصہ بنے گی۔
خبر کی تفصیل پڑھیں: