ٹکٹوں کی تقسیم پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی پر بنی گالا پر احتجاج ختم
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کے بعد گزشتہ کئی روز سے بنی گالا میں بیٹھے ہوئے کارکنان نے احتجاج ختم کردیا۔
بنی گالا میں اپنی رہائش گاہ کے باہر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کوئی کہہ نہیں سکتا کہ ٹکٹ جاری کرنے کے لیے ایک روپیہ بھی لیا ہو دوسری جانب زعیم قادری کہتا ہے کہ حمزہ شہبازنے ٹکٹ جاری کرنے کے10کروڑروپے لیے۔
عمران خان نے کہا کہ دوسری جماعتوں میں رشتہ داروں کو ٹکٹ جاری ہوتا ہے یا پیسہ لیا جاتا ہے جبکہ ہم نے اپنے کسی دوست یا رشتہ دار کو ٹکٹ نہیں دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سب سے مشکل کام خواتین کو ٹکٹ دینا ہے لیکن ہم نے ایسی خواتین کو ٹکٹ دیا ہے جو سیاست جانتی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کا ٹکٹ اس کو دیا جو الیکشن لڑنے کی سائنس جانتا ہے اور چند دنوں میں ٹکٹوں کے اجرا کی تفصیلی فہرست جاری کروں گا۔
تفصیلی خبر یہاں پڑھیں۔