• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

25کھلاڑیوں کو دگنی تنخواہ کا سینٹرل کنٹریکٹ دینے کی تجویز

شائع June 22, 2018
بابر اعظم اور شاداب خان سمیت نوجوان کھلاڑیوں کی سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی ہوئی ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
بابر اعظم اور شاداب خان سمیت نوجوان کھلاڑیوں کی سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی ہوئی ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے اگلے مالی کے سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کی حتمی فہرست تیار کر لی ہے اور اس مرتبہ 35 کے بجائے صرف 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے گزشتہ سال 35 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا تھا تاہم چند کھلاڑیوں کی مستقل مایوس کن کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں کی فہرست میں کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نئے سینٹرل کا اطلاق رواں سال یکم جولائی سے ہو گا جس میں کھلاڑیوں کی تنخواہ تقریباً دگنی کردی گئی ہے جبکہ مبینہ طور پر مثبت ڈوپ ٹیسٹ میں ملوث احمد شہزاد کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: 35 کھلاڑیوں کیلئے نیا سینٹرل کانٹریکٹ، عمر اکمل ڈراپ

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کنٹریکٹ کے لیے جن 25 کھلاڑیوں کے نام فائنل کیے ہیں اس کی اے کیٹیگری میں 6کھلاڑی شامل ہیں جنہیں ماہانہ 10لاکھ روپے ملیں گے۔

اے کیٹیگری میں کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، یاسر شاہ، محمد عامر، اظہر علی اور بی سے اے کیٹیگری میں ترقی پانے والے بابر اعظم شامل ہیں۔

تجربہ کار محمد حفیظ کی اے سے بی کیٹیگری میں تنزلی ہوئی ہے جبکہ ان کے ساتھ دیگر کھلاڑیوں میں اسد شفیق، حسن علی، فہیم اشرف، عماد وسیم، فخر زمان اور شاداب خان شامل ہیں جنہیں ماہانہ 7لاکھ روپے ملیں گے۔

تاہم پی سی بی نے ڈی کٹیگری میں کھلاڑیوں کی تعداد 14 سے کم کرکے 5 کردی ہے اور اس فہرست میں صرف رومان رئیس، آصف علی، حسین طلعت، عثمان صلاح الدین اور راحت علی شامل ہیں۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں عماد وسیم اور رومان رئیس کی شمولیت کا انحصار فٹنس سے مشروط ہے اور اگر وہ فٹنس حاصل نہ کر سکے تو عین ممکن ہے کہ ان کی جگہ کسی اور کھلاڑی کو فہرست کا حصہ بنا لیا جائے۔

ضرور پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ کی مکمل کوریج

ذرائع کے مطابق گزشتہ سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل احمد شہزاد، محمد رضوان، محمد اصغر، محمد حسان، عمر امین، میر حمزہ، بلال آصف، عامر یامین، اور آصف ذاکر کے نام سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست سے نکالنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جولائی 2018 سے یکم جولائی 2019 تک ہو گا جس کا پی سی بی کی جانب سے جلد باقاعدہ اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024