• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی میں 21 سالہ لڑکی سے اغوا کے بعد زیادتی

شائع June 21, 2018

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں نامعلوم ملزمان نے 21 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر عابد حسین قائمخانی کے مطابق صبح کے وقت لڑکی اپنے اہلخانہ کے افراد کے ہمراہ گلشن حدید کے فیز ٹو میں پارک کے قریب تھی کہ کار میں موجود تین ملزمان نے اسے اغوا کرلیا۔

واقعے کی شکایت درج کرانے والے لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ ملزمان میں سے ایک نے، جو ان کا پڑوسی بھی ہے، ان کی بیٹی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی اور گھر کے قریب اسے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس نے واقعے کا مقدمہ پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعات 34، 367 ’اے‘ اور 367 ’بی‘ کے تحت درج کرتے ہوئے ’ایف آئی آر‘ میں نامزد 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کمسن بچی سے مبینہ طور پر زیادتی

عابد حسین قائمخانی نے کہا کہ لڑکی کا جناح ہسپتال میں طبی معائنہ کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کے ساتھ زیادتی کیے جانے کی تصدیق کی۔

پولیس نے واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز سے ہی ملک کے مختلف حصوں میں جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، بالخصوص قصور میں کمسن بچی زینب انصاری کے ’ریپ‘ اور بےرحمانہ قتل نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024