• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
Live Election 2018

سردار کو 10 سال بعد حلقے کا دورہ کرنا مہنگا پڑ گیا

شائع June 21, 2018
سلیم جان مزاری ماضی میں صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں—فوٹو: فیس بک
سلیم جان مزاری ماضی میں صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں—فوٹو: فیس بک

شمالی سندھ کے ضلع کندھ کوٹ ایٹ کشمور کے علاقے تنگوانی میں نوجوانوں نے ووٹ مانگنے کے لیے آنے والے علاقے کے بااثر ترین سردار سلیم جان مزاری کو واپس کردیا۔ ایک ایسے ضلع میں جہاں تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے، بدامنی کا راج ہے، بنیادی ڈھانچہ اور تعمیر ترقی نہ ہونے کے برابر ہے اور جہاں سرداروں اور وڈیروں کے خلاف کسی بھی غریب کی جانب سے آواز اٹھانا تقریبا گناہ یا پھر سردار کی عزت نہ کرنے کے مترادف سمجھا جاتا ہے، وہاں چند نوجوانوں نے بااثر سردار کا راستہ روک کرانہیں کھری کھری سنادیں۔

نوجوانوں نے طویل عرصے تک غائب رہنے اور نئے عام انتخابات قریب آنے کے بعد ووٹ مانگنے کے لیے آنے والے سردار سلیم جان مزاری کے سامنے احتجاج کرکے انہیں 10 سال تک غائب رہنے، ایوانوں میں علاقے کے لیے کچھ نہ بولنے اور علاقے میں کوئی ترقیاتی کام نہ کرنے پر بولنے تک نہ دیا اور انہیں واپس ہونے پر مجبور کردیا۔

خبر کی مزید تفصیل:

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024