• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شہباز شریف، حمزہ شہباز، سعد رفیق کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

شائع June 21, 2018

مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز، سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

شہباز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق وہ 172 کنال اراضی کے مالک اور حمزہ اسپنگ ملز اور حدیبیہ پیپر ملز سمیت 5 ملوں میں شیئر ہولڈر ہیں۔

شہباز شریف کے نام پر ایک لینڈ کروزر، ایک کروڑ 14 لاکھ روپے کا بینک بیلنس ہے جبکہ انہوں نے بینک سے 38 لاکھ 94 ہزار روپے قرض لے رکھا ہے۔

شہباز شریف کی دو بیگمات ہیں جن میں سے ایک کا نام نصرت شہباز اور دوسری کا تہمینہ درانی ہے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز 5 ملز کی شیئرہولڈر، ڈیڑھ ہزار کنال زرعی اراضی کی مالکن

حمزہ شہباز

شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائی گئی اثاثوں کی تفصیلات میں اپنے نام پر 155 کنال اراضی ظاہر کی ہے۔

حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز سمیت 21 نجی ملز میں شیئر ہولڈر ہیں، جبکہ ان کا 43 لاکھ 70 ہزار 243 روپے کا بینک بیلنس اور 16 لاکھ 88 ہزار روپے کے کیش پرائز بانڈز ہیں۔

حمزہ شہباز کے نام پر کوئی ذاتی گاڑی نہیں ہے.

انہوں نے بھی دو شادیاں کر رکھی ہیں،ایک اہلیہ کا نام رابعہ شہباز جبکہ دوسری کا نام مہرالنساء ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان 168 ایکڑ زرعی زمین کے مالک، لیکن گاڑی ذاتی نہیں!

خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور لاہور کے حلقہ 131 سے امیدوار سعد رفیق نے اپنے اثاثوں میں ڈیفنس میں موجود گھر کی مالیت 4 کروڑ 82 لاکھ روپے، جبکہ موضع پھلروان میں سولہ کنال اراضی کی مالیت 3 کروڑ 46 لاکھ روپے بتائی ہے۔

ان کا 25 لاکھ روپے کا فرنیچر اور ایک کروڑ 15 لاکھ روپے کا بینک بیلنس ہے۔

اتفاق سے سعد رفیق کی بھی دو بیگمات ہیں، پہلی اہلیہ کا نام غزالہ سعد رفیق جبکہ دوسری کا نام شفق حرا ہے۔

رانا ثنااللہ

سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے اپنے اثاثوں میں 7 کروڑ 84 لاکھ 52 ہزار 271 روپے ظاہر کیے ہیں۔

ان کے اثاثوں میں گزشتہ سال کی نسبت 3 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار 837 روپے کا اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری 6 بلٹ پروف گاڑیوں اور ہزاروں ایکڑ اراضی کے مالک

رانا ثناللہ کے ذمہ 2 کروڑ 90 لاکھ 50 ہزار 500 قرض بھی ہے۔

ان کے نام 75 لاکھ روپے کی گاڑی ہے، دو مکانات، ایک زیر تعمیر گھر اور 4 پلاٹ بھی رانا ثنااللہ کی ملکیت ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آصف علی زرداری، عمران خان اور مریم نواز سمیت کئی انتخابی امیدواروں کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024