• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
Live Election 2018

عمران خان 168 ایکڑ زرعی زمین کے مالک، لیکن گاڑی ذاتی نہیں!

شائع June 20, 2018

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق کپتان کے پاس ایک بھی ذاتی گاڑی نہیں لیکن وہ 168 ایکڑ زرعی زمین کے مالک ہیں۔

کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک اثاثہ جات کی تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ذرائع آمدن میں زراعت، تنخواہ، پینشن اور بینک کا منافع ظاہر کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کاغذات نامزدگی میں 168 ایکڑ زرعی زمین کی ملکیت ظاہر کی، جبکہ ان کے دو غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس میں 3 لاکھ 80 ہزار 203 ڈالر موجود ہیں۔

انہوں نے گزشتہ سال 47 لاکھ 76 ہزار 611 روپے کی آمدن ظاہر کی جس پر ایک لاکھ 3 ہزار 763 روپے ٹیکس ادا کیا۔

عمران خان کے پاس کوئی ذاتی گاڑی نہیں ہے اور انہوں اپنے زیر استعمال فرنیچر کی مالیت 5 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔

متعلقہ خبریں:

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024