• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’سات دن محبت ان‘ کی باکس آفس پر شاندار کمائی

شائع June 20, 2018
فلم عیدالفطر پر ریلیز ہوئی —۔
فلم عیدالفطر پر ریلیز ہوئی —۔

اس سال عیدالفطر پر چار پاکستانی فلمیں سینما گھروں میں پیش کی گئیں، جن میں سب سے زیادہ کمائی ماہرہ خان اور شہریار منور کی فلم ’سات دن محبت ان‘ نے کی ہے۔

رومانوی کامیڈی فلم ’سات دن محبت ان‘ جمعہ یعنی 15 جون 2018 کو ریلیز ہوئی تھی جس نے پیر 18 جون تک 5 کروڑ 30 لاکھ پاکستانی روپے کمائے۔

مزید پڑھیں: ’سات دن محبت ان‘ نے ’وجود‘ اور ’آزادی‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

رپورٹس کے مطابق فلم اب تک 6.5 کروڑ پاکستانی روپے کما چکی ہے۔

ڈان کی پروڈکشن کمپنی ڈان فلمز کے بینر تلے بننے والی پہلی فلم ’سات دن محبت ان‘ میں پاکستان کے نامور اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

فلم کی کہانی ایک نوجوان لڑکے اور اس کی کزن کے گرد گھومتی ہے، جو ایک دوسرے کے پیار میں مبتلا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 7 دن محبت اِن، جادوئی مناظر والی ایک منفرد فلم

سات دن محبت ان میں جاوید شیخ، آمنہ الیاس اور میرا سیٹھی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

باکس آفس پر شاندار کمائی کے ساتھ ساتھ فلم کو تجزیہ کاروں کے مثبت ریویوز بھی موصول ہوئے جبکہ اداکاروں کی اداکاری کو بھی سراہا گیا۔

مینو اور فرجاد کی ہدایات میں بننے والی فلم اس وقت سینما گھروں کی زینت بنی ہوئے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024