• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
Live Election 2018

زرداری اور بلاول کے اثاثہ جات کی تفصیلات سامنے آگئیں

شائع June 20, 2018

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیف آصف علی زرداری 6 بلٹ پروف لگژری گاڑیوں، دبئی میں ہزاروں ایکٹرپر مشتمل پراپرٹی اورزرعی اراضی کے مالک ہیں۔

کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک اثاثہ جات کی تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کو اسلحہ ، گھوڑے اور لائیو اسٹاک کا شوق ہے جس پر انہوں نے اربوں روپے خرچ کیے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو فراہم کردہ تفصیلات کی رو سے آصف علی زرداری کے پاس متحدہ عرب امارات کا اقامہ بھی ہے اور پاکستان میں ایک درجن سے زائد پراپرٹی کے مالک ہیں جبکہ مقتول بے نظیر بھٹو کی 5 پراپرٹی میں شیئرز بھی ہیں۔

واضح رہے کہ سیاسی حریفوں اور بعض میڈیا میں دعویٰ کیا گیا کہ آصف علی زرداری فرانس، دبئی اور برطانیہ میں محلات کے مالک ہیں۔

متعلقہ خبر

زرداری 6 بلٹ پروف گاڑیوں اور ہزاروں ایکڑاراضی کے مالک

رپورٹ: افتخار اے خان، قلب علی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024