• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، نگراں وزیر خزانہ

شائع June 20, 2018

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی ا سکیم کی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی اس لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام اس اسکیم کی بامقصد تکمیل کے لیے عوامی آگاہی اور رابطہ کاری پر توجہ دیں۔

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ایف بی آر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جہاں چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر پیش رفت اور محصولات کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے بریفنگ دی۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ایف بی آر کی مہم عوام کو اپنے اثاثے ظاہر اور ٹیکس ادا کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے ہے اور مجموعی طور پر اسکیم سے مثبت جواب ملا ہے اور اس کا محصولات پر بھی نمایاں اثر پڑے گا۔

انھوں نے ٹیکس اصلاحات کمیٹی کی جانب سے کیے گئے کام اور عمل درآمد کمیٹی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ اسکیم کی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی لہٰذا ایف بی آر حکام ا سکیم کے بہترین نتائج کے لیے کام کریں۔

انھوں نے اسکیم کی بامقصد تکمیل کے لیے عوام میں آگاہی اور رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

شمشاد اختر نے گوشوارے جمع کرانے کے عمل کو آسان بنانے اور وصولی میں اضافے میں معاون اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انھوں نے تمام بندرگاہوں پر معیاری اسکینرز کی تنصیب کی اہمیت پر زور دیا جس سے محصولات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

اجلاس میں ٹیکس ریفارمز کمیٹی کے اراکین اور ایف بی آر کے سینئر حکام بھی شریک تھے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025