بلوچستان میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل، 281 کاغذات مسترد
بلوچستان کےصوبائی الیکشن کمشنر نیاز احمد بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 نشستوں کے لیے 435 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے تھے جس میں سے 380 منظور اور 55 مسترد ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے 51 حلقوں کے لیے ایک ہزار 447 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے جن میں سے ایک ہزار 181 منظور اور 226 مسترد ہوئے۔
صوبائی و قومی اسمبلی کی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے 208 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے،قومی اسمبلی میں خواتین کی 4 مخصوص نشستوں کے لیے 36 میں سے 17 منظور اور 19 مسترد ہوئے۔
صوبائی اسمبلی میں خواتین کی 11 مخصوص نشستوں کے لیے 116 میں سے 41 منظور اور 75 کو مسترد کردیا گیا جبکہ صوبائی اسمبلی میں اقلیتوں کی 3 مخصوص نشستوں کے لیے 56 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے جن میں سے 21 منظور اور 35 مسترد ہوئے۔
الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد 20 جون سے 22 جون تک مسترد کیے گئے کاغذات پر الیکشن ٹریبونل میں اعتراضات جمع ہوں گے۔
متعلقہ خبریں: