• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Election 2018

کاغذاتِ نامزدگی منظور، عمران خان اور مولانا فضل الرحمٰن الیکشن کیلئے اہل قرار

شائع June 19, 2018 اپ ڈیٹ June 20, 2018

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے آئندہ انتخابات کے لیے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

عمران خان نے این اے 53 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے جن میں سے این اے 53 پر پی ٹی آئی کی ناراض رہنما عائشہ گلالئی نے اعتراض لگائے تھے تاہم ریٹرنگ افسر کاغذاتِ نامزدگی کو نامکمل ہونے پر مسترد کیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے این اے 131 لاہور اور این اے 243 کراچی سے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے جنہیں منظور کرلیا گیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بھی کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوگئے ہیں، جس کے ساتھ ہی وہ الیکشن 2018 میں حصہ لینے کے اہل ہوگئے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 38 ڈیرہ اسمٰعیل خان سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے۔

متعلقہ خبر:

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024