پرویز مشرف اور فاروق ستار کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے الیکشن 2018 کے لیے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہوگئے۔
ریٹرننگ افسر احسان خان نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار 2 مقدمات میں مفرور ہیں اور کاغذاتِ نامزدگی میں انہوں نے دونوں مقدمات چھپائے۔
سابق صدرِ مملکت اور آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتخابات 2018 کے لیے چترال سے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہوگئے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے این اے 245 کراچی، اے پی ایم ایل کے سربراہ نے این اے 1 چترال سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے۔
متعلقہ خبر: