• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

پنجاب: ’غیرت کے نام‘ پر خاتون سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ قتل

صوبہ پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان میں عیدالفطر کے دوران ایک مقامی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور شاعرہ کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔

واقعے کے حوالے سے ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ آسیہ خان بودلس پبلک ٹرانسپورٹ پر خان پور جارہی تھیں کہ ان کی وین کو 4 افراد نے راستے میں روکا، جن میں ان کی لاپتا بہن کے سسر صابر اور دیگر 3 افراد آصف اور دو نقاب پوش افراد شامل تھے۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد: شادی سے انکار پر بس کی خاتون میزبان قتل

مسلح افراد نے آسیہ خان کو ویگن سے اتارا اور فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مقتولہ کی بہن اقصیٰ کچھ عرصے سے لاپتا ہے اور ان کے لاپتا ہونے کی ایف آئی آر کوٹ چٹھا پولیس اسٹیشن میں درج ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد نواز چیمہ نے بتایا کہ نامزد مبینہ قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ: خاتون کو ریپ کے بعد قتل کرنے کی کوشش

بعد ازاں پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ حسن عسکری نے شاعرہ اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے قتل کا نوٹس لیا اور حکام سے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی۔

خیال رہے کہ آسیہ خان مقامی ٹرانسپورٹر اکبر خان بودلس کی صاحبزادی ہیں۔

مزید پڑھیں: شادی سے انکار پر سابقہ منگیتر کا قتل

گزشتہ روز یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ فیصل آباد میں نجی بس سروس کے سیکیورٹی گارڈ نے دورانِ سفر خاتون میزبان 19 سالہ مہوش ارشد کو میبنہ طور پر ہراساں کیا اور بعد ازاں بس ٹرمنل پر پہنچ کر اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024