• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بنی گالا: پی ٹی آئی کارکنان کا آپس میں آزادانہ ڈنڈوں کا استعمال

شائع June 19, 2018

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا کے باہر ملتان سے آئے کارکنان آپس میں لڑپڑے اور آزادنہ ڈنڈے استعمال کیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے انتخابی ٹکٹ کے معاملے پر بنی گالا کے باہر خیبرپختونخوا اور پنجاب کے پارٹی ورکرز اور رہنماؤں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ٹکٹ ان کے رہنماؤں کو دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابی ٹکٹ کی تقسیم کا تنازع خود حل کروں گا، عمران خان

گزشتہ روز ورکرز کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد عمران خان نے اپنے خطاب میں واضح کیا تھا کہ ‘پارٹی ٹکٹ کے معاملے پر اپنا فیصلہ واپس نہیں لیں گے’۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق احتجاج میں شریک دیگر شرکاء نے لڑنے والے کارکنان میں بیچ بچاؤ کرایا تاہم لڑائی میں کسی کو جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ متعدد کارکنان معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ‘عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر ٹینٹ نصب کردیئے گئے ہیں جہاں مظاہرین کے لیے دیگیں بھی چڑھا دی گئی ہیں‘۔

مزید پڑھیں: پارٹی ٹکٹ میرٹ کی بنیاد پر دینگے، عمران خان

علاوہ ازیں مظاہرین نے واضح کیا کہ وہ عیدالفطر کی چھٹیوں پر اپنے گھر نہیں گئے، جب تک انتخابی ٹکٹ کا معاملہ عمران خان کے ساتھ طے نہیں پاتے، وہ بنی گالا سے واپس نہیں جائیں گے۔

اس ضمن میں مزید بتایا گیا کہ ‘ملتان سے آئے مظاہرین کا موقف ہے کہ پارٹی کی جانب سے سکندر بوسن کو انتخابی ٹکٹ دینے کے بجائے ان کے رہنما کو ٹکٹ دیا جائے’۔

خیال رہے کہ عمران خان دو بار احتجاجی مظاہرین سے مل چکے ہیں تاہم حتمی نتائج سامنے نہیں آسکے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024