• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

کراچی کے 2 نوجوان پکنک کے دوران سمندر میں ڈوب کر ہلاک

شائع June 18, 2018

کراچی کے ساحل، سینڈزپٹ پر ڈوبنے والے 2 نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کراچی کے ساحل، سینڈز پٹ پر پکنک منانے کے لیے آنے والے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے ساحل پر 4 افراد ڈوب گئے

سمندر میں ڈوبنے والے نوجوانوں کی شناخت 22 سالہ اسامہ اور 18 سالہ فراز کے نام سے ہوئی جن کا تعلق کراچی کے علاقے ایف بی ایریا سے تھا۔

ریسکیو عملے نے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ دونوں نوجوان گزشتہ رات سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ایک نوجوان کی لاش گزشتہ رات نکالی گئی تھی جبکہ رات کی تاریکی کے باعث دوسرے نوجوان کی لاش کی تلاش کا کام موخر کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سی ویو پر سمندر میں نہاتے ہوئے 41 افراد سمندر کی نذر ہوگئے

ریسکیو حکام نے بتایا کہ پیر کی صبح ریسکیو عملے نے امدادی کارروائیوں کا دوبارہ آغاز کیا اور دوسرے نوجوان کی لاش بھی نکال لی۔

بعد ازاں لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد تدفین کے لیے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت ساحل پر کوئی لائف گارڈ دستیاب نہیں تھا جبکہ نہانے پر عائد پابندی پر عملدرآمد بھی نہیں ہو رہی ہے۔

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے ماری پور پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او محمد اقبال کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ اس وقت پانی کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر نہانے پر پابندی عائد ہے لیکن 44 کلومیٹر پر پھیلے ہوئے علاقے پر یکساں طور پر عمل درآمد کروانا ممکن نہیں ہے جہاں ہزاروں افراد اور گاڑیاں موجود ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لائف گارڈ وہاں موجود نہیں تھے کیونکہ یہ صبح کا وقت تھا۔

ایس ایچ او نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ سمندر میں نہانے کا خطرہ نہیں لیں بالخصوص جب موسم موزوں نہ ہو۔

خیال رہے کہ پولیس اہلکار ماضی میں بھی یہ شکایت دہراتے رہے ہیں کہ چھٹیوں کے دوران جب شہریوں کی بڑی تعداد ساحل کا رخ کرتی ہے تو انھیں محدود وسائل کے باعث ان پر قابو پانا ممکن نہیں ہوتا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024