• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بلوچستان: لینڈ سلائیڈنگ سے تین کم سن بھائی جاں بحق

شائع June 17, 2018 اپ ڈیٹ June 18, 2018
—فوٹو:حفیظ اللہ شیرانی
—فوٹو:حفیظ اللہ شیرانی

بلوچستان کے ضلع ژوب میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تین بھائی جاں بحق جبکہ والد اور ایک بھائی زخمی ہوگئے۔

حادثہ بلوچستان کے سیاحتی پہاڑی علاقے سلیازئی کے مقام میں پیش آیا جہاں رحمت اللہ صافی کے اہل خانہ عید کی چھٹیاں منانے آئے تھے۔

—فوٹو:حفیظ اللہ شیرانی
—فوٹو:حفیظ اللہ شیرانی

ان کے بھائی نصیب اللہ صافی کا کہنا تھا کہ فری لانس فوٹو گرافر اور 2018 کے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست سے حصہ لینے والے رحمت اللہ صافی اپنے چاروں بیٹوں کے ہمرا تفریح کے لیے یہاں پہنچے تھے کہ لینڈ سلائیڈنگ کا حادثہ پیش آیا۔

مقامی افراد اور سیاح فوری طور پر متاثرہ افراد کی مدد کے لیے جائے وقوع پر پہنچے لیکن تین نوجوانوں کو بچا نہ سکے تاہم رحمت اللہ صافی اور ان کے بڑے بیٹے کو بچالیا گیا۔

دونوں زخمی باپ اور بیٹے کوطبی امداد کے لیے قریبی ڈی ایچ کیو ہسپتال ژوب منتقل کر دیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

نصیب اللہ صافی کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے نجیب اللہ، رضاگل اور محب اللہ کی لاشوں کو نکال لیا گیا جن کی عمریں بالترتیب 8، 10 اور 13 سال تھی۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں سڑکوں کے ناقص نظام کے باعث اکثر حادثات پیش آتے ہیں جبکہ دہشت گردی کے واقعات بھی پیش آتے رہے ہیں جہاں پنجاب اور سندھ سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024