• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سام سنگ کی تاریخ کا مہنگا ترین اسمارٹ فون

شائع June 17, 2018
گلیکسی ایکس کا کانسیپٹ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ فوربس
گلیکسی ایکس کا کانسیپٹ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ فوربس

سام سنگ کا رواں سال کے دوران دوسرا فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 9 اگست تک سامنے آئے گا، تاہم جہاں تک اس میں نمایاں اپ ڈیٹ اور فیچرز کی بات ہے تو ہوسکتا ہے کہ وہ اتنی بہترین نہ ہو، کیونکہ جنوبی کورین کمپنی اس سے ہٹ کر زیادہ حیران کن ڈیوائس پر کام کررہی ہے جو کہ بہت مہنگی بھی ہوگی۔

جی ہاں اگلے سال کے شروع میں سام سنگ کی جانب سے دنیا کا پہلا لچکدار یا فولڈ ایبل ڈسپلے والا اسمارٹ فون 'گلیکسی ایکس' (ممکنہ نام) متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جو کہ اسمارٹ فونز مارکیٹ کو بدل دے گا اور اگر نئی رپورٹ پر یقین کیا جائے تو اس کی قیمت لگ بھگ 2 ہزار ڈالرز (سوا 2 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں : سام سنگ کا نیا گلیکسی فون ایک نہیں 3 اسکرینوں کے ساتھ؟

امریکی جریدے فوربس کی ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ کا یہ 'انقلابی' اسمارٹ فون 1850 ڈالرز یا اس سے زائد کا ہوسکتا ہے اور یہ جنوبی کورین کمپنی قیمت کم کرنے کی جتنی بھی کوشش کرے، وہ اس میں زیادہ کمی نہیں کرسکتی۔

اگر تو آپ اتنی رقم خرچ کرنے کے لیے تیار ہوں گے تو کمپنی یہ وعدہ ضرور کرے گی کہ ایسا فون کوئی اور نہیں ہوگا۔

فوٹو بشکریہ فوربس
فوٹو بشکریہ فوربس

مختلف لیکس کے مطابق یہ فون ممکنہ طور پر 7.3 انچ کے او ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہوسکتا ہے جو کہ فولڈ ہونے کے بعد 4.5 انچ کا ہوجائے گا۔

سام سنگ کی جانب سے اسکرین کے تحفظ کے لیے آرٹی فیشل مسل ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سام سنگ کے موبائل ڈویژن کے صدر کی جانب سے کچھ عرصے پہلے اس ڈیوائس کی تیاری کی تصدیق کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ کمپنی ریلیز ڈیٹ پر کام کررہی ہے۔

سام سنگ کے ترجمان نے بھی بتایا تھا کہ کمپنی کی جانب سے حقیقی فولڈایبل ڈسپلے پر مبنی ڈیوائس کی تیاری میں پیشرفت ہورہی ہے۔

یہ ڈیوائس ممکنہ طور پر حیران کن ثابت ہوگا، جس میں 3 اسکرینیں دی جائیں گی، جن میں سے 2 اندرونی پینلز اور ایک باہری پینل۔

ان میں سے 2 اندرونی پینلز ان فولڈ ہوکر ڈیوائس کا ڈسپلے 7.3 انچ کا کردیں گی۔

ویسے تو ایپل کی جانب سے رواں سال 3 نئے آئی فون ماڈلز کی شکل میں سام سنگ کو سخت ٹکر دیئے جانے کا امکان ہے اور اس مقصد کے لیے وہ قیمت میں نمایاں کمی بھی کرسکتی ہے۔

تاہم ایسا لگتا ہے کہ جنوبی کورین کمپنی 2019 کو اپنے نام کرنے کے لیے گلیکسی ایکس کی شکل میں تیاری کررہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024