• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

خاوند کے سامنے اہلیہ اور بیٹی کا ریپ، 4 ملزمان گرفتار

شائع June 16, 2018

ہندوستان میں خواتین کے ریپ کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ پولیس نے 4 ایسے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے ایک شخص کو درخت سے باندھ کر اس کی 45 سالہ اہلیہ اور 14 سالہ بیٹی کے ساتھ گینگ ریپ کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ریاست بہار کے شہر گایا میں 4 مسلح ملزمان نے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص کو روکا، جس کے ساتھ اس کی بیوی اور بیٹی بھی تھے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ 3 روز قبل بدھ کی رات یہ واقعہ پیش آیا، جب 4 مسلح ملزمان اس موٹر سائیکل سوار خاندان کو روک کر قریب علاقے میں لے گئے، جہاں انہوں نے اس شخص کو درخت سے باندھ دیا۔

مزید پڑھیں: بھارت: خاوند کے سامنے اہلیہ اور بیٹی کا گینگ ریپ

واقعے کے حوالے سے حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان نے اس شخص کے سامنے اس کی 45 سالہ اہلیہ اور 14 سالہ بیٹی کا گینگ ریپ کیا جبکہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے تھے۔

واقعے کے بعد متاثرہ خاندان نے تھانے میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس واقعے میں مبینہ طور پر ملوث 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ پولیس نے واقعے کے بعد 17 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا، جن سے واقعے سے متعلق تفتیش کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ ہندوستان میں ریپ کے واقعات تسلسل کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں، جبکہ اس حوالے سے احتجاج ہوتے رہے ہیں، قوانین بھی بنائے گئے جبکہ عدالتی فیصلے ابھی سامنے آئے، مگر ریپ کیسز میں کمی نہ آ سکی۔

ہندوستان کے اپنے ادارے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے جمع شدہ اعداد و شمار کے مطابق 2016 میں ہندوستان میں 38 ہزار 9 سو 47 ریپ کیس رجسٹر ہوئے جبکہ ایسے لاتعداد کیسز ہیں جو ریکارڈ ہی نہیں ہو پاتے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: خاوند کی معمولی ’غلطی‘ خاتون کے گینگ ریپ کا باعث بن گئی

دوسری جانب اگر دیکھا جائے تو ملزمان کو سزائیں نہیں ہو پاتیں، 2016 میں ہی صرف 25 فیصد ملزمان ایسے ہیں جن کے خلاف عدالتوں نے فیصلے دیئے، تاہم 75 فیصد مقدمات میں مدعی انصاف کے منتظر رہے۔

2013 کے بعد بھارت میں ریپ کے واقعات میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے، 2012 میں دہلی کی ایک بس میں طالبہ کے ریپ کے بعد ملک گیر احتجاج ہوئے، تاہم اس کے باوجود حکومت خواتین کے تحفظ میں مکمل ناکام نظر آ رہی ہے۔

دوسری جانب یہ خطرناک اعداد وشمار بھی سامنے آ رہے ہیں کہ جب خواتین کا ریپ کیا جاتا ہے، ان میں ہر 10 میں سے 4 خواتین کی عمر 16 سال سے کم ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024