• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

عامر لیاقت پر انبیاء کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر مقدمہ درج

شائع June 16, 2018

اسلام آباد: معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے خلاف مبینہ طور پر انبیاء کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی-6 میں قائم مسجد کے امام کی شکایت پر آبپارہ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت کے پروگرام پر پابندی عائد

جس پروگرام کے حوالے سے شکایت درج کروائی گئی ہے وہ 5 جون کو ٹی وی پروگرام ’سحری عامر‘ کے نام سے نشر ہوا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 295 اے (جان بوجھ کر مذہبی جذبات اُبھارنے کی کوشش کرنا) اور 295 سی (نبی سے متعلق توہین آمیز گفتگو کرنا) کے تحت درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیمرا کا حکم معطل، عامر لیاقت حسین پر سے پابندی اٹھالی گئی

جب پولیس آفیسر سے سوال کیا گیا کہ پروگرام کراچی سے نشر ہوا تھا لیکن مقدمہ اسلام آباد میں کیوں درج کیا گیا؟ تو آفیسر نے بتایا کہ مذکورہ ٹی وی چینل کا صدر دفتر وفاقی دارالحکومت میں قائم ہے۔

اس سے قبل مذکورہ پروگرام میں قابل اعتراض گفتگو کرنے پر پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عامر لیاقت پر 30 روز کی پابندی عائد کی تھی۔


یہ رپورٹ 16 جون 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024