• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مقبوضہ کشمیر: مقتول صحافی شجاعت بخاری کی نماز جنازہ ادا

شائع June 15, 2018
شجاعت بخاری کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی — فوٹو: اے ایف پی
شجاعت بخاری کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی — فوٹو: اے ایف پی

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سینئر صحافی اور روزنامہ ’رائزنگ کشمیر‘ کے چیف ایڈیٹر شجاعت بخاری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

سری نگر کی جامع مسجد میں ادا کی جانے والی نماز جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، اس موقع پر کافی رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: سینئر صحافی شجاعت بخاری فائرنگ سے جاں بحق

خیال رہے کہ گزشتہ روز شجاعت بخاری پر سری نگر کے پریس ایونیو میں ان کے دفتر کے باہر فائرنگ کی گئی، جس سے ان کے سر اور پیٹ میں متعدد گولیاں لگیں تھیں جبکہ فائرنگ کے اس واقعے میں ان کے 2 گارڈز کو بھی گولی لگی تھی۔

شجاعت بخاری کی والدہ غم سے نڈھال ہیں— فوٹو: اے ایف پی
شجاعت بخاری کی والدہ غم سے نڈھال ہیں— فوٹو: اے ایف پی

اس واقعے کے فوری بعد تینوں افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں شجاعت بخاری سمیت تینوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ شجاعت بخاری گزشتہ برس کشمیر کے معاملے پر پاکستانی نمائندوں کے ساتھ ہونے والے امن مذاکرات میں بھی رسمی طور پر شریک تھے جبکہ انہوں نے اپنے قتل سے چند گھنٹوں قبل ایک ٹوئٹ بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،بڑے پیمانے پر تحقیقات کا مطالبہ

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی جانب سے پہلی مرتبہ متنازع علاقے کشمیر میں بھارت اور پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جاری ہونے والی رپورٹ کا لنک ٹوئٹ کیا تھا۔

دوسری جانب سینئر صحافی کے قتل پر سیاسی شخصیات اور صحافیوں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا تھا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ ’ہمیں امن کی بحالی کی کوششوں کو ناکام بنانے والی طاقتوں کے خلاف ہر صورت متحد ہونا ہوگا، جبکہ شجاعت بخاری کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024