• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بھارت: خاوند کے سامنے اہلیہ اور بیٹی کا گینگ ریپ

شائع June 15, 2018

بھارت کے علاقے گایا میں ایک درجن سے زائد ملزمان نے ایک شخص کے سامنے اس کی 45 سالہ اہلیہ اور 14 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان موٹر سائیکل پر سفر کررہا تھا کہ انہیں 9 افراد پر مشتمل ایک گروہ نے روکا اور ان سے 2 ہزار روپے اور جواہرات چھین لیے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمان نے مرد کو ایک درخت کے ساتھ باندھ دیا جبکہ 3 ملزمان نے اس کے سامنے اس کی بیٹی اور اہلیہ کا گینگ ریپ کیا، جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: بھارت: خاوند کی معمولی ’غلطی‘ خاتون کے گینگ ریپ کا باعث بن گئی

پولیس کا کہنا تھا کہ اس سے قبل مذکورہ گروہ نے اسی علاقے سے گزرنے والے 2 موٹر سائیکل سواروں کو بھی لوٹا اور انہیں درخت کے ساتھ باندھ دیا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی گایا کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) راجیو مشرا جائے وقوع پر پہنچے۔

پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ ’9 میں سے 6 ملزمان ماسک پہنے ہوئے تھے اور متاثرین نے 2 ملزمان کو شناخت کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: لڑکی کے ریپ اور قتل میں ملوث 14 مشتبہ افراد گرفتار

انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ خاندان نے پولیس کو خاتون اور بیٹی کے ساتھ مبینہ گینگ ریپ کی شکایت درج کرادی ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کو گایا منتقل کیا گیا ہے تاکہ اس کا میڈیکل کروایا جاسکے، وہ 4 بچوں کی ماں ہے اور ان کی ایک بیٹی گریجویشن مکمل کرچکی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے کے ایس ایچ او کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: ہندوستان: 4 سال تک بیٹی کے ریپ پر باپ گرفتار

ادھر این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاتون اور اس کی بیٹی کے گینگ ریپ میں ملوث ملزمان کی تعداد 20 تھی۔

پولیس نے واقعے کے بعد 17 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے، جن سے واقعے سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024