• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

علی ظفر ’طیفا ان ٹربل‘ کے غنڈے یا ہیرو؟

شائع June 15, 2018
فلم 20 جولائی کو ریلیز ہوگی —۔
فلم 20 جولائی کو ریلیز ہوگی —۔

اداکار اور گلوکار علی ظفر کی ڈیبیو پاکستانی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کا انتظار مداح طویل عرصے سے کررہے ہیں، جس کا ٹریلر آخر کار ریلیز کردیا گیا۔

3 منٹ 13 سیکنڈ دورانئے کے اس ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ علی ظفر اس فلم میں طیفا نامی ایک غنڈے کا کردار ادا کررہے ہیں جو فلم کی ہیروئن (مایا علی) کو اغواء کرنے کا کانٹریک لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: 'طیفا اِن ٹربل': علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم

فلم میں جاوید شیخ نے مایا علی کے والد کا کردار ادا کیا ہے، جو ایک بہت امیر کاروباری شخص کے طور پر نظر آئے۔

علی ظفر نے صرف اس فلم میں اداکاری نہیں کی بلکہ شریک لکھاری ہونے کے ساتھ ساتھ انہوں نے فلم کی موسیقی بھی خود ترتیب دی ہے۔

یہ علی ظفر اور مایا علی کی پہلی پاکستانی فلم ہے، جبکہ ڈائریکٹر احسن رحیم کی بھی یہ پہلی ڈائریکٹوریل فلم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ طیفا کون ہے؟

واضح رہے کہ اس فلم کو لائٹ انگل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

فلم رواں سال 20 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ علی ظفر اپنے کیریئر میں کئی بولی وڈ فلموں کا حصہ بن چکے ہیں جن میں ’میرے برادر کی دلہن‘ اور ’کل دل‘ شامل ہیں۔

تاہم انہوں نے اب تک کسی پاکستانی فلم میں کام نہیں کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024