• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

پشاور: اقلیتی سماجی رضاکار چرن جیت سنگھ کے قتل کا ’ملزم‘ گرفتار

شائع June 14, 2018

پشاور پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے سماجی رضاکار اور اقلیتی رکن چرن جیت سنگھ کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے جاری بیان کے مطابق ملزم کو کوہاٹ روڈ پر قائم غلہ منڈی سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش قتل میں ملوث دیگر ملزمان سے متعلق اہم انکشافات کیے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں اقلیتی رکن اسمبلی قتل

ان کا کہنا تھا کہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی ٹی ڈی کی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شہر یار ولد سلطان کے نام سے ہوئی، جو بڈھ بیر کا رہائشی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کا سراغ لگایا۔

خیال رہے کہ 29 مئی 2018 کو نامعلوم افراد نے پشاور میں سرکی گیٹ پر سماجی رضاکار اور اقلیتی رکن چرن جیت سنگھ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سورن سنگھ قتل: بلدیو کمار انسداد دہشت گردی عدالت سے بری

واقعے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت درج کیا گیا تھا جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Syed Jun 14, 2018 06:15pm
ذرا اِن ہی جدید سائنسی خطوط پر کارروائی کرتے ہوئے کسی دن ملک بھر میں گزشتہ چالیس برس سے جاری فرقہ وارانہ قتل و غارت میں ملوث ملزمان کا سراغ بھی لگا لیں!

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024