• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

فلم 'لوڈ ویڈنگ' کی پہلی جھلک سامنے آگئی

شائع June 13, 2018

عید الفطر میں اب چند دن ہی رہ گئے ہیں اور اس تہوار کے موقع پر کئی پاکستانی فلموں کے درمیان خود کو منوانے کا مقابلہ ہوگا، مگر فلم انڈسٹری میں ابھی سے عیدالاضحیٰ کی تیاریاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔

اور یہی وجہ ہے کہ اداکار فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی نئی فلم 'لوڈ ویڈنگ' کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر نبیل قریشی کی یہ فیملی ڈرامہ فلم شادی کے گرد گھومتی ہے، جس میں ایکٹر ان لاءکی کامیاب جوڑی ایک بار اکھٹے ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں : ’نامعلوم افراد‘ کے بعد ’لوڈ ویڈنگ‘

فہد مصطفیٰ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر فلم کے آفیشل پوسٹر کو جاری کیا اور اس میں وہ اور مہوش حیات ایک موٹرسائیکل پر بیٹھے ہوئے ہیں، جبکہ بہت زیادہ رنگ برنگ بلب دونوں کے ارگرد موجود ہیں۔

گزشتہ ہفتے مہوش حیات نے اس فلم میں اپنے کردار کی پہلی جھلک اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی تھی۔

اس سے قبل نبیل قریشی، فضاءعلی میرزا اور فہد مصطفیٰ کی ٹیم نامعلوم افراد، ایکٹر ان لاءاور نامعلوم افراد 2 جیسی سپر ہٹ فلمیں بناچکے ہیں۔

اس فلم کو بنانے کے اعلان کے بعد نبیل قریشی نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فلم ان کی دیگر فلموں کے مقابلے مختلف ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: فلم 'لوڈ ویڈنگ' میں مہوش حیات کے کردار کی پہلی جھلک

ان کا کہنا تھا کہ لوڈ ویڈنگ کی کہانی، ایکشن اور کاسٹ بھی مختلف ہوگی۔

یہ فلم عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی اور اس کا مقابلہ ہمایوں سعید کی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 سے ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024