• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

شائع June 13, 2018 اپ ڈیٹ June 14, 2018
شوال 1439 ہجری کے لیے چاند کی رویت کا اعلان کرنے کے لیے جمعرات کو اجلاس طلب کرلیا گیا — فائل فوٹو
شوال 1439 ہجری کے لیے چاند کی رویت کا اعلان کرنے کے لیے جمعرات کو اجلاس طلب کرلیا گیا — فائل فوٹو

اسلام آباد: شوال 1439 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کراچی میں اجلاس جاری ہے۔

محمکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آج چاند دکھنے کے امکانات بہت کم ہیں تاہم گوادر اور پسنی سمیت ساحلی پٹی پر چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شوال کا چاند بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 12 بجکر 43 منٹ پر پیدا ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں جمعرات سے رمضان المبارک کا آغاز

شوال کے چاند کی رویت کا اعلان کرنے کے لیے کمیٹی کی صدارت چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی دارالحکومت اور وزارت مذہبی امور اسلام آباد کے دفتر میں بھی جاری ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے جاری کردہ مراسلے میں عوام الناس سے درخواست کی گئی کہ چاند کی رویت کی شہادت ان نمبروں (99261413-021، 99261414-021، 9285203-0300) پر ریکارڈ کروائیں۔

خیال رہے کہ جمعرات کو چاند کی رویت کی صورت میں 15 جون بروز جمعہ عیدالفطر ہوگی تاہم چاند کی رویت نہ ہوئی تو عیدالفطر 16 جون بروز ہفتہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: 2018 میں کتنے چاند اور سورج گرہن ہوں گے؟

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات سمیت چاند کے حوالے سے مشاہدہ کرنے والے دیگر اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات کے روز پاکستان میں چاند کی رویت ممکن نہیں اور ان کے مطابق عیدالفطر بروز ہفتہ ہوگی۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک 1439 ہجری کا آغاز 17 مئی 2018 بروز جمعرات سے ہوا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Sania Koondhar Jun 13, 2018 05:07pm
well the size of moon is also indicating so.. Its my baba's prediction also !! so lets see @DawnNews

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024