• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

انتخابات 2018: صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور پولیس سربراہان کی تبدیلی متوقع

شائع June 13, 2018

اسلام آباد: آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں ملک کے 3 صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور پولیس سربراہان کو آج تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

اس معاملے میں پیش رفت کے حوالے سے حکام نے بتایا الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی ) نے ان سینئر حکام کی فہرست تیار کرلی ہے جنہیں تبدیل کیا جائے گا اور ان کی جگہ جنہیں مقرر کیا جائے گا اور اس پر عمل درآمد کے لیے فہرست وزیر اعظم ہاؤس کو ارسال کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: انتخابات 2018: منتخب حکومت سے نگراں حکومت کو انتقالِ اقتدار مکمل

انہوں نے کہا کہ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹریز اور انسپکٹرز جنرل (آئی جی ) پولیس کو تبدیل کرنے کے سب سے زیادہ امکانات ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ سینئر حکام کو سیاسی وابستگی کے حوالے سے پیدا ہونے والے شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لیے تبدیل کیا جارہا کیونکہ ان افراد کو گزشتہ حکومتوں نے مقرر کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اکبر درانی، ڈاکٹر شعیب دستگیر اور کلیم انعام سمیت چند ایسے نام ہیں جو چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کی جگہ لے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات 2018: غیر ملکی مبصرین، انتخابی عملے اور دیگر کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

حکام نے بتایا کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق الیکشن کمیشن کے دفتر میں آج (بدھ ) کو اجلاس شیڈول تھا لیکن اسے ایک دن ملتوی کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ایک روز کی تاخیر اس لیے کی گئی کہ تاکہ صرف وہ افسران شرکت کرسکیں جو الیکشن میں سیکیورٹی انتظامات کے ذمہ دار ہوں گے، اس کے علاوہ نئے چیف سیکریٹریز اور آئی جی پیز کی تقرری کے بعد وہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اجلاس کا ایجنڈا آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تمام تر انتظامات کا جائزہ لینا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024