• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 4:32pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 4:36pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 4:32pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 4:36pm
Live Election 2018

شیخ رشید احمد اہل قرار، الیکشن میں حصہ لینے کی راہ ہموار

شائع June 13, 2018

سپریم کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں اہل قرار دے دیا، جس کے ساتھ ہی ان کی الیکشن میں حصہ لینے کی راہ ہموار ہوگئی۔

سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ نے میرے حق میں فیصلہ کیا اور آج راولپنڈی کے حلقے سے قلم دوات جیت گئی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر میرے خلاف بھی فیصلہ ہوتا تو بھی میں اسے قبول کرتا کیونکہ میں نواز شریف نہیں ہوں اور نہ ہی میں جی ایچ کیو کی پیداوار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی حکومت بنے کیونکہ وہ اچھا شخص ہے۔

متعلقہ خبر:

کارٹون

کارٹون : 23 مارچ 2025
کارٹون : 22 مارچ 2025