چوہدری نثار الیکشن آزاد لڑیں یا خلاف ان کی صوابدید ہے، پرویز رشید
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید نے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے بیان کے بعد کہا ہے کہ انھوں نے ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دی اس لیے وہ اپنی مرضی کے مالک ہیں۔
اسلام آباد میں صحافی کے سوال پر سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ چوہدری نثار نے ٹکٹ مانگا ہی نہیں، جب کوئی ٹکٹ مانگتا ہے تواسے ٹکٹ دیا جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ چوہدری نثار آزاد الیکشن لڑیں یا خلاف ان کی صوابدید ہے۔
خیال رہے کہ چوہدری نثار نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے اور ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دیں گے۔
متعلقہ خبر: