• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

راولپنڈی: شہری کی فائرنگ سے ٹریفک وارڈن سمیت 2 افراد ہلاک

شائع June 13, 2018 اپ ڈیٹ June 14, 2018

راولپنڈی کے علاقے کمیٹی چوک میں پارکنگ سے منع کرنے پر کارسوار شہری کی اندھا دھند فائرنگ سے ٹریفک وارڈن سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ افطار سے 15 منٹ قبل پیش آیا جبکہ وارث خان پولیس اسٹیشن قریب میں واقع ہونے کے باوجود پولیس فوری پہنچنے میں ناکام رہی۔

جائے وقوع پر موجود افراد مسلح شہری کو اسلحے سمیت پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں دونوں زخمی دوران علاج دم توڑ گئے۔

بعدازاں پولیس پہنچی جس کے بعد شہریوں نے ملزم کو اسلحے سمیت ان کے حوالے کردیا۔

وارث خان پولیس کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈن شاہد سرور 2 کم سن بچوں کا باپ ہے اور دو ماہ قبل ملازمت پر دوبارہ بحال ہوا تھا۔

پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی جبکہ ملزم کو تھانہ وارث خان منتقل کردیا گیا ہے۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان عمران کاظمی کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کے سیکشن 302 اور 324 کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان واجد ستی کے مطابق مقتول ٹریفک وارڈن شاہد سرور راولپنڈی کے علاقے کلرسیداں کا رہائشی تھا اور دبئی سے دو سال بعد واپسی کے بعد دوبارہ بحال ہوا تھا اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں شہرت رکھتا تھا اور واقعے کے وقت روزے کی حالت میں تھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024