• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
Live Election 2018

این اے 247 سے ایم کیو ایم کی نسرین جلیل کا فاروق ستارسے مقابلہ

شائع June 12, 2018

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے کراچی کی نشست این اے 247 سے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے بعد مذکورہ نشست کے لیے سابق سینیٹر نسرین جلیل کو اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کے صوبائی اسمبلی کے 53 اور قومی اسمبلی کے 7 حلقوں کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔

ایم کیو ایم کی فہرست کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247 سے نسرین جلیل، این اے 243 سے خواجہ اظہار الحسن، این اے 252 سے امین الحق اور محمد حسین سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 236کی نشست پر دیوان چند چاولہ، این اے 238سے گل فراز خان، این اے 239 کی نشست پر سید عابد جعفری اور حمید الظفر، این اے 240کی نشست پر خواجہ سہیل منصور، این اے 241 پر عامر معین اور عارف خان شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نہیں رہے۔

متعلقہ خبر:

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024