• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
Live Election 2018

مراد سعید، حنیف عباسی سمیت 15 سو امیدوار پی ٹی سی ایل کے نادہندہ

شائع June 12, 2018

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے عام انتخابات 2018 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرنے والے نادہندہ امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔

پی ٹی سی ایل نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے امیدواروں کی بھیجی گئی فہرست کی جانچ پڑتال کے بعد اسکروٹنی رپورٹ واپس ای سی پی کو بھجوا دی۔

رپورٹ کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرنے والے ایک ہزار 514 امیدوار پی ٹی سی ایل کے ڈیفالٹر ہیں۔

سابق وزیراعظم ظفر اللہ جمالی بھی پی ٹی سی ایل کے نادہندگان میں شامل ہیں جن پر ایک ہزار 155 روپے واجب الادا ہیں۔

پی ٹی سی ایل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوارمراد سعید بھی پی ٹی سی ایل کے نادہندہ ہیں جن پر 14 ہزار روپے واجب الادا ہیں۔

نادہندگان کی فہرست میں فیصل کریم، سید ظفر علی شاہ، حنیف عباسی، علیم خان اور منظور وٹو کے علاوہ سمیعہراحیل قاضی کے نام بھی شامل ہیں۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں:

مراد سعید، حنیف عباسی سمیت 15 سو امیدوار پی ٹی سی ایل کے نادہندہ

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024