• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عمران خان کے قریبی ساتھی کو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

شائع June 11, 2018

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے والے زلفی بخاری کو نورخان ائیربیس پر ایف آئی اے حکام نے روک لیا، تاہم انہیں بعد میں جانے کی اجازت مل گئی۔

ذرائع کے مطابق نور خان ائیربیس پر تعینات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے زلفی بخاری کو روک کر ان کی سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی۔

مزید پڑھیں: عمران خان 5 حلقوں سے انتخابات لڑنے کے لیے تیار

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل ہے، اور وہ اپنے برطانوی پاسپورٹ پر سفر کرنا چاہتے تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری کو سفر کرنے سے روک کر حراست میں لے لیا گیا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ زلفی بخاری کے معاملے پر عمران خان نے ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا اور اس حوالے سے بات کی۔

بعدِ ازاں نور خان ائیربیس پر زلفی بخاری کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں وزارتِ داخلہ کی جانب سے سعودی عرب جانے کی اجازت مل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا کراچی کے حلقہ این اے 243 سے الیکشن لڑنے کا اعلان

خیال رہے کہ زلفی بخاری کے والد واجد حسین بخاری پر رواں سال مارچ میں تھانہ آبپارہ میں 15 کروڑ روپے کے فراڈ کے حوالے سے دھوکا دہی کا مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ، علیم خان و اہلیہ، زلفی بخاری اور چوہدری مامون کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024