• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت نے الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کراچی کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا اور ان کے لیے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 248 ، 249 اور 250 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے گئے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد مہدی نے ڈان کو بتایا کہ شہباز شریف اپنی مصروفیات کے باعث کاغذات نامزدگی جمع کرانے خود کراچی نہیں آسکتے تاہم ان کی جگہ سابق وزیر رانا مشہود کاغذات جمع کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ‘پارلیمانی کمیٹی کا خیال ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی وجہ سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اس لیے پارٹی کے سربراہ شہر قائد سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرانی چاہئے’۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے لاہور کے حلقے این اے 132 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔

اس حوالے سے پارٹی کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ اگرچہ شہباز شریف نے کراچی میں تین حلقوں کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں لیکن وہ صرف این اے حلقہ 249 کے لیے انتخابی جنگ لڑیں گے، اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان اسی نشست پر انتخابات لڑنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

مریم نواز

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

6 جون 2018 کو مریم نواز نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے لیے لاہور کے حلقہ این اے 125 اور این اے 127 سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے تھے۔

دوسری جانب مریم نواز کو این اے 127 کے آر او نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے 14 جون کو طلب کرلیا گیا۔

این اے 127 کے رٹیرننگ آفیسر گل عباس نے مریم نواز کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے طلب کیا ہے۔

مریم نواز کی جانب سے صوبائی نشستوں کے لیے پی پی 173کے لیے اپنے نمائند ے تنویر ضیا ء بٹ کے ذریعے کاعذات نامزدگی جمع کروائے۔

حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کا ارادہ کرتے ہوئے این اے 124 اور این اے 132 سے کاغزات نامزدگی جمع کروائے۔

ریٹرنگ افسر شاہد بشیر کو کاغزات نامزدگی وصول کیے۔

اس کے علاوہ حمزہ شہباز شریف نے نمائندہ علی رضا شاہ کے ذریعے پی پی 146 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

ریٹرننگ افسر میاں محمد حسن نے کاغذات نامزدگی وصول کیے

احسن اقبال

سابق وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق نے اعلان کیا کہ سابق وزیرداخلہ احسن اقبال ناروال سے قومی اسمبلی کی نشست الیکشن لڑیں گے۔

اس حوالے سےانہوں نے بتایا کہ احسن اقبال کے حلقے کو تین حلقوں میں تقسیم کردیا گیا اس لیے وہ لاہور سے قومی اسمبلی کی دو نشستوں حلقہ 129 اور حلقہ 131 کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

چوہدری نثار علی خان

خیال رہے کہ چوہدری نثار علی خان نے 2 قومی اور پنجاب کی دو صوبائی نشستوں کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں۔

این اے 63 ٹیکسلا کے لیے چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی سردار سلطان نے جمع کرا دیے۔

چوہدری نثار علی خان نے راولپنڈی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 59 اور پی پی 10اور پی پی 12 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

ان نشستوں کے لیے چوہدری نثار کی جانب سے کاغذات نامزدگی شیخ اسلم اورشیخ ساجد نے جمع کرائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024