• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

گوادر:بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر کا گھر دھماکے سے اڑادیا گیا

شائع June 11, 2018

گوادر: بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر فشریز اور بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے رہنما میر اصغر رند کی رہائش گاہ کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع تربت میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل ) کے رہنما پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا، تاہم وہ محفوظ رہے۔

سرکاری حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے مند کے علاقے گومزئی میں میر اصغر رند کی رہائش گاہ کے اطراف دھماکا خیز مواد نصب کیا اور دھماکے سے گھر کو اڑا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: شرپسندوں کی فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق

اس ضمن میں لیویز حکام نے بتایا کہ دھماکے کے وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا جس وجہ سے کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں،تاہم گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

مذکورہ دھماکے میں اصغر رند کے بھائی کے گھر کو بھی معمولی نقصان پہنچا جو اسی علاقے میں قائم ہے۔

دوسری جانب ضلع تربت میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے رہنما میر ہمل بلوچ کے قافلے کو راستے میں مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا،حملے کے وقت وہ سرکِن اور میرآباد کے درمیان سفر کررہے تھے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: تربت سے 15 افراد کی لاشیں برآمد

میر ہمل بلوچ کے ہمراہ سیکیورٹی گارڈز نے فوری طور پر جوابی فائر کیے جسکے باعث حملہ آور فرار ہوگئے،اس حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔


یہ خبرڈان اخبار میں 11 جون 2018 کو شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024