• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

جھانوی کی بولی وڈ میں ’دھڑک‘ کے ساتھ باقاعدہ انٹری

شائع June 11, 2018
فلم 20 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہورہی ہے—۔
فلم 20 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہورہی ہے—۔

بولی وڈ انجھانی اداکارہ سری دیوی اور پروڈیوسر بونی کپور کی بڑی بیٹی جھانوی کپور نے بولی وڈ میں اپنی فلم ’دھڑک‘ کے ساتھ باقاعدہ انٹری کرلی، جب ان کی فلم کا پہلا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا۔

فلم میں جھانوی کپور کے ساتھ ساتھ شاہد کپور کے سوتیلے بھائی ایشان کھاتر مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

یہ فلم مراٹھی فلم ’سیرت‘ کا ہندی ریمیک ہے، جس کی پروڈکشن کرن جوہر کی کمپنی دھرما پروڈکشن نے کی ہے۔

مزید پڑھیں: والدہ کی موت کے 2 ہفتوں بعد جھانوی نے شوٹنگ شروع کردی

جھانوی کپور کی پہلی فلم ’دھڑک‘ کی ہدایات ششانک کھیتن نے دی ہے۔

3 منٹ دورانیے پر مبنی اس ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جھانوی اور ایشان فلم میں رومانوی کردار ادا کررہے ہیں جو ایک دوسرے کو کافی پسند کرتے ہیں، تاہم بعدازاں کسی مسائل کے باعث یہ دونوں ایک ساتھ بھاگنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران جھانوی سبز رنگ کے جوڑے میں نہایت خوبصورت نظر آئیں۔

جھانوید کپور کے سوتیلے بھائی ارجن کپور نے بھی اس موقع پر ٹویٹ کرکے اداکارہ کو اگاہ کیا کہ وہ ان کو ہمیشہ سپورٹ کرتے رہیں گے۔

فلم 20 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہورہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024