• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:41pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:41pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:41pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:41pm

جاوید شیخ ’لاٹری کے ٹکٹ‘ کے پیچھے تھائی لینڈ روانہ

شائع June 11, 2018
فلم 6 جولائی کو ریلیز ہوگی —۔
فلم 6 جولائی کو ریلیز ہوگی —۔

پاکستان کے معروف اداکار جاوید شیخ اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’جیک پاٹ‘ میں گینگسٹر کا روپ اختیار کرتے نظر آئیں گے۔

فلم کا پہلا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا ہے، جس میں جاوید شیخ کے ڈان بننے کے انداز کو سراہا جارہا ہے۔

فلم کی پروڈکشن خرم ریاض نے کی ہے، جن کے مطابق اس کی کہانی میوزیکل کامیڈی ہوگی، جو ایک لاٹری کے ٹکٹ کی کہانی کے گرد گھومے گی۔

یہ لاٹری کا ٹکٹ غلطی سے کسی ایک شخص کے کوٹ کی جیب میں آجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ فلم کا نام جیک پاٹ اس لیے رکھا گیا کیوں کہ فلم کے تمام کردار اس لاٹری کے ٹکٹ کے پیچھے بھاگ رہے ہوں گے۔

فلم کی شوٹنگ تھائی لینڈ میں کی گئی ہے۔

اس فلم کی ہدایات شعیب خان دے رہے ہیں، جبکہ کہانی بابر کشمیری نے تحریر کی۔

فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ، نور حسن، صنم چوہدری، عنایت خان، عدنان شاہ، ثنا فخر، فائزہ خان، سجن عباس اور اسماعیل تارا موجود ہیں۔

فلم ’جیک پاٹ‘ رواں سال 6 جولائی کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025