• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

آصف علی زرداری کی بہنیں قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے سے گریزاں

شائع June 11, 2018

اسلام آباد: بظاہر موروثی سیاست سے متعلق تنقید سے بچنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی دونوں بہنوں ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور فریال تالپور سے کہا گیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کے بجائے سندھ اسمبلی کی نشست کے لیے انتخابات لڑیں۔

پی پی پی کے سیکریٹری اطلاعات فرحت اللہ بابر نے ڈان سے بات چیت میں تصدیق کی کہ اس مرتبہ آصف علی زرداری کی دونوں بہنیں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا حکومت کو پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری سے باز رہنے کا انتباہ

واضح رہے کہ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو پہلی مرتبہ 2002 میں نواب شاہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں جبکہ ان کی بہن فریال تالپور لاڑکانہ سے ضمنی انتخابات میں آبائی نشست پر کامیاب ہوئی تھیں، پی پی پی کی چیئرپرسن بینظر بھٹو پر قاتلانہ حملے کے بعد مذکورہ نشست پر ضمنی انتخابات ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ آصف علی زرداری کے بہنوئی اور فریال پالپور کے شوہر منور تالپور 1988 سے قومی اسمبلی کے رکن ہیں اور پارٹی میں گہرا اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔

پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ فریال پالپور نے از خود صوبائی اسمبلی کی نشست سے الیکشن لڑنے کی خواہش ظاہر کی تاکہ وہ سندھ میں پارٹی امور پر توجہ دے سکیں۔

مزید پڑھیں: ’پیپلز پارٹی وزیراعظم کی ایمنسٹی اسکیم کی مخالفت کرے گی‘

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ وہ اسلام آباد کے متواتر دورہ کرنے کی خواہش مند نہیں ہیں۔

دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پارٹی میں موجود ایک گروپ کی خواہش ہے کہ پارلیمنٹ میں ‘مثبت کردار’ کے باعث ڈاکٹر عذرا فضل قومی اسمبلی کی نشست پر انتخابات لڑلیں لیکن انہوں نے ازخود قومی اسمبلی کی نشست سے الیکشن لڑنے سے بے زاری کا اظہار کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری شہید بینظیر آباد سے انتخابات لڑ رہے ہیں۔

پی پی پی کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سندھ میں لاڑکانہ اور کراچی جبکہ خیبرپختونخوا سے مالاکنڈ سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

یہ پڑھیں: پیپلز پارٹی سے مطمئن ہوں اسی لیے شمولیت اختیار کی، ہیر سوہو

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی نے بینظیر بھٹو کی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی کی نشست پر قمبر شہداد کوٹ سے لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کی طرح آصفہ بھٹو زرداری قومی اسمبلی کی نشست پر پہلی مرتبہ الیکشن لڑیں گی اور اگر وہ کامیاب ہوتی ہیں تو اسمبلی میں اپنے والد اور بھائی کے ہمراہ نشست پر بیٹھ سکیں گی۔

خیال رہے کہ آصفہ بھٹو زرداری نے رواں برس فروری میں اپنی 25 ویں سالگیرہ منائی تھی تاہم وہ قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کی اہل ہوگئی ہیں۔


یہ خبر 11 مئی 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024