• KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
  • KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
Live Election 2018

چوہدری نثارنے 2 قومی، دو صوبائی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

شائع June 11, 2018

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی 2،2 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

این اے 63 ٹیکسلا کے لیے چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی سردار سلطان نے جمع کرا دیے۔

چوہدری نثار علی خان نے راولپنڈی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 59 اور پی پی 10اور پی پی 12 سےبھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

ان نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی چوہدری نثار کی جانب سے شیخ اسلم اورشیخ ساجد نے جمع کرائے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تاحال کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔

مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025