• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ڈی جی خان میں خاتون نے سڑک پر بچی کو جنم دے دیا

شائع June 9, 2018 اپ ڈیٹ June 10, 2018

پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے غازی خان میڈیکل کالج کے ٹیچنگ ہسپتال میں داخل نہ کیے جانے پر خاتون نے سڑک پر بچی کو جنم دے دیا۔

خاتون کے شوہر صفدر نے الزام عائد کیا کہ ہسپتال انتظامیہ نے ان کی حاملہ بیوی کو مبینہ طور پر داخلہ دینے سے انکار کردیا تھا۔

گاؤں شیرو کے رہائشی صفدر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی حاملہ بیوی تسلیم کو بچے کو جنم دینے کے لیے ہسپتال کے گائناکولوجی وارڈ لے کر آئے تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وارڈ کی انتظامیہ نے تسلیم کو داخلہ دینے سے انکار کیا اور نجی کلینک جانے کا کہا۔

داخلہ دینے سے انکار پر تسلیم کو ہسپتال کے باہر سڑک پر بچی کو جنم دینا پڑا۔

رابطہ کرنے پر ہسپتال کے قائم مقام میڈیل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید گل حسان نے کہا کہ معاملے کی سچائی تک پہنچنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب آن ڈیوٹی ڈاکٹر افضل کھوکھر ہسپتال پر خاتون کو داخلہ نہ دینے کے الزام سے انکار کیا۔

انہوں نے کہا کہ خاتون لیبر وارڈ میں آئیں لیکن پھر انہیں الٹراساؤنڈ اسکین کے لیے کہیں اور لے جایا گیا۔

یہاں یہ بات واضح کرنا ضروری ہے کہ ہسپتال کے پاس اپنی الٹراساؤنڈ مشین موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024